مضاربہ سیکنڈل، نیب نے ایک اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

0
53

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کی اشتہاری ملزمان کےخلاف کارروائی جاری ہے

مضاربہ اسکینڈل میں مفتی احسان کے شریک ملزم انعام اللہ گرفتار کر لئے گئے،نیب نے انعام اللہ کے 2014سے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے،ملزم انعام اللہ کو مسریال روڑ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا

نیب عدالت نے مفتی احسان مضاربہ اور دیگر مجرمان کو اربوں کا جرمانہ اور سزا کا حکم سنا رکھا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مضاربہ کیس میں پکڑی جانے والی 13 لگژری قیمتی گاڑیاں بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی کوٹھیاں اراضی اور دیگر قیمتی جائدادیں بھی فروخت کی جائیں گی، گاڑیوں کی فروخت سے ملنے والی رقم متاثرین میں تقسیم ہوگی۔

مضاربہ کیس میں درجنوں قیمتی گاڑیاں پکڑی گئی تھیں، اس سیکنڈل میں اب تک نیب نے 44 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ‎برآمد رقم متاثرین کو سکروٹنی کے بعد واپس کی جائے گی۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے میرٹ، شفافیت، شواہد اور قانون کے مطابق موثر پیروی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں مضاربہ مقدمات کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 30 ریفرنس دائر کئے ہیں، 644.877837 ملین روپے برآمد کئے گئے ہیں، منجمد کئے گئے اثاثوں کی مالیت 1646.5 ملین روپے ہے جبکہ مفتی احسان الحق، مفتی ابرار الحق، حافظ محمد نواز، معین اسلم، عبید اﷲ، مفتی شبیر احمد عثمانی، سجاد احمد، آصف جاوید، غلام رسول ایوبی، محمد حسین احمد، حامد نواز، محمد عرفان، بلال خان بنگش، مطیع الرحمن، محمد نعمان قریشی، سیّد عکشید حسین، محمد عادل بٹ، محمد ثاقب، عمیر احمد، عقیل عباسی، مفتی حنیف خان، نذیر احمد ابراہیم اور سیف اﷲ سمیت 45 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ احتساب عدالت اسلام آباد میں مضاربہ کیس میں نجم الدین اور غلام رسول کو 14 سال قید اور 67 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان نجم الدین اور غلام رسول ایوبی کے خلاف تمام الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں۔ ملزمان کو نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کی پراپرٹی بھی ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز فیاضی گروپ آف انڈسٹریز مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کو 10 سال قید اور ایک ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی، یہ نیب کی تاریخ کی سب سے زیادہ سزا ہے۔

چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

نیب راولپنڈی کے ایک اور ریفرنس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز فیاضی گروپ آف انڈسٹریز مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کو احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مجرم ٹھہرایا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز فیاضی گروپ آف انڈسٹریز مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب راولپنڈی نے جامع اور ٹھوس شواہد پیش کئے۔

اجلاس کے دوران یہ بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 95.52 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر مضاربہ کیس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلامک انویسٹمنٹ محمد نذیر اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 48.410 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر بلال ٹریڈنگ کارپوریشن کے محمد بلال اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 5.95 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر الجزیرہ انٹرنیشنل محمد یاسر اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 25.02 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز البراکہ مارکیٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے نیب کے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز کے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم کی وصولی کیلئے بھرپور کوششیں کریں۔ چیئرمین نیب نے یہ بھی ہدایت کی کہ مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز کے متاثرین سے لوٹی گئی رقم انہیں واپس دلانے کیلئے مضاربہ/مشارکہ مقدمات کی میرٹ، شواہد اور قانون کی بنیاد پر موثر پیروی کی جائے۔

Leave a reply