غزہ : سرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 82 فلسطینی شہید،1اسرائیلی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی

رفح کے قریب واقع یورپین اسپتال کو جنریٹرز کیلئے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔
0
62
un

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے بڑھا دیے ہیں ، غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 82 فلسطینی شہید ہوگئے۔

باغی ٹی وی : غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا سے زائد افراد شہید اور 78 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح اور جبالیہ کیمپ کے علاقوں میں اس وقت اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بےگھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا صیہونی غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے امداد لانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر بھی حملے کررہے ہیں جب کہ رفح کے قریب واقع یورپین اسپتال کو جنریٹرز کیلئے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

بچے سے بدفعلی کرنیوالے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

اقوام متحدہ کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد رفح چھوڑ کر غزہ کے دیگر شہروں اور کیمپوں میں چلے گئے ہیں، یہ تمام شہری بے سروسامانی کی حالت میں ہیں۔

دوسری جانب مختلف حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئےٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا اسرائیلی فوج نے اسے رفح میں اپنی پہلی ہلاکت قرار دیا ہے، ہلاک فوجی کی شناخت 19 سالہ سارجنٹ ایرا یائر گسپان کے نام سے ہوئی۔

اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

دوسرے واقعے میں لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی پوزیشن پر اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل حملہ کیا جس سے ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہو گئے، حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تین میزائل داغے تھے پہلے میزائل حملے میں اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ایک اسرائیلی شہری فوجی پوزیشن پر پہنچا تو وہاں مزید میزائل کیے گئے جس کی زد میں آکر وہ ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے دو علاقوں آئتہ الشاب اور کفر قلعہ میں حزب اللہ کے کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور

Leave a reply