مزید سابق ارکان اسمبلی، سیاسی شخصیات ترین گروپ میں شامل

Tareen Group

مزید سابق ارکان اسمبلی، سیاسی شخصیات ترین گروپ میں شامل

پاکستان کے سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین کے گروپ میں متعدد سابق ارکان اسمبلی و اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اوقاف ومذہبی امور رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی اور ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کے سابق رہنماء علی زیدی اور عمران اسماعیل نے سرپرائز دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ ان کی تصاویر جس میں وہ ایک عشایہ پر موجود ہیں جس میں اس جماعت کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے.

اس کے علاوہ ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف اور میانوالی سے میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئے۔ ترین گروپ میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اور ملاقات میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
تاہم خیال رہے کہ ذرائع نےدعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سےکل تک نئی پارٹی کا اعلان کیے جانےکا امکان ہے، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

Comments are closed.