وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے”سکھ یاترا بکنگ پورٹل“ کا افتتاح کر دیا،”سکھ یاترا بکنگ پورٹل“ کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے،”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے ذریعے آمدورفت کے لئے گاڑی کا انتخاب بھی کیا جا سکے گا ، سکیورٹی سروسز ہائر کرنا ممکن ہو گا،ٹورز کے دوران سکھ یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو گا،اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کی بھرپو رمہمان نوازی کی جائے گی، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے پرکوئی دشوار ی نہیں ہو گی،پنجاب میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے ٹورازم پولیس بھی قائم کی جائے گی،
ڈاکٹر ممبال سنگھ،ممبر پربندھک کمیٹی کا کہنا تھا کہ ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے قیام پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سکھ یاتری سال میں 4مرتبہ پاکستان آتے ہیں،اب بہت آسانی ہو گی،پاکستان آنے والے سکھ یاتری محبتوں فراموش نہیں کر سکتے،پاکستان سے واپس جانے والے سکھ یاتری پیار کے گن گاتے ہوئے بے لوث سفارتکاربن جاتے ہیں،وزیراعلی محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کے لئے ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ قائم کرکے دل جیت لئے،
صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹریزٹورازم،اطلاعات،کمشنر لاہور،سی سی پی او،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،جی ایم ٹی ڈی سی پی اورایڈیشنل سیکرٹری وقف املاک بورڈ اس موقع پر موجود تھے،سکھ برادری کی ممتاز شخصیات چیئرمین پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ،ڈاکٹرممبال سنگھ،گوپال سنگھ چاؤلہ،سردار رنجیت سنگھ،سردار سربیت سنگھ،جنم سنگھ، کلیان سنگھ کلیان،مہندر سنگھ،سردار بشان سنگھ اورسردارگوبند سنگھ نے پورٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی
سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی
بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا
خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو
سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا
آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔
انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی