ماضی کی حکومتوں کی نا قص پالیسیاں اور لوٹ مار ناسور کی شکل اختیار کر گئیں، سربراہ بیت الما ل سندھ

0
127

ماضی کی حکومتوں کی نا قص پالیسیاں اور لوٹ مار ناسور کی شکل اختیار کر گئی، سربراہ بیت الما ل سندھ

باغی ٹی وی : سربراہ بیت الما ل سندھ و رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ وفاق نے کرونا کے حوالے سے تاریخی فیصلے کیے، عوام کو زیادہ دیر تک گھروں میں محدود رکھنا اور بیروزگار کرنا کسی بھی لحاظ سے درست فیصلہ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود ہ میں کرونا وائرس کو سنجیدہ لینا ہوگا، عوام کو خود احتیاط کرنا ہوگی اور حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنا ہوگا ورنہ اس کے نتاءج عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی بھگتنا پڑینگے، وفاقی حکومت نے لا ک ڈاءون حتم کرنے کا فیصلہ اس لیئے کیا تا کہ غریب لوگوں کو روزگار مل سکے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کرد ہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی نا اہلی ، نا قص پالیسیوں اور لوٹ مار کی وجہ سے غربت پاکستان میں ناسور کی شکل اختیار کر گئی ہے جس کے خاتمے کے لیئے حکومت سنجید ہ کو ششیں کر رہی ہے وفاقی حکومت نے لوگوں کو بھوک و افلاس سے بچانے کے لیئے صنعتوں اور فیکٹریوں کو کھولنے کا حکم دیا، تعمیراتی شعبے کو مراعاتی پیکج کے ساتھ کھولا تا کہ مزدور و دیہاڑی دار طبقے کو روزگار مل سکے جو روزانہ کی بنیادوں پر کما کر کھاتے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ احسا س پروگرام کے تحت کروڑوں خاندانون کی مدد ہوچکی ہے اور وزیراعظم کا احسا س پروگرام شروع کرنے کا مقصد ملک کے کروڑوں غریب اور مستحق خاندانوں کی امدا د کرنا تھا لیکن یہ غربت میں کمی لانے کو اس کے خاتمے کا یہ مستقل حل نہیں ہے ہ میں اس کا طویل المیعاد حل نکالنا ہوگا وفاقی حکومت غریب اور مالی طور پر کمزور طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سندھ میں ایک لاکھ چون ہزار ٹائیگر فورس کی نگرانی قابل ستائش ہے ٹائیگر فورس کرونا وائرس کیوجہ سے مشکل کا شکار لوگوں کا نہ صرف ڈیٹا اکٹھا کرے گی بلکہ ان تک حکومتی امداد بھی پہنچانے کا ذریعہ بنے گی،

ٹائیگر فورس میں کوئی بھی پاکستانی شامل ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ایک رضا کاروں کی فورس ہوگی جس کا مقصد خالصتا عوام کی خدمت کرنا ہے ، اپوزیشن کی جانب سے ٹائیگر فورس کو تنقید کا نشانہ بنانا نہایت قابل مذمت عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فور س کے قیام کے پیچھے عوامی خدمت کا وہ نظریہ ہے جو رضا کارانہ طور پر کسی بھی مشکل یا قدرتی آفت میں عوام کی خدمت بنا کسی لالچ یا معاوضے کے کریگی ۔

Leave a reply