سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار "ریاض فیش ویک” 20 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، اس فیشن شو میں 30 برانڈز اپنے ڈیزائن دکھائیں گے، ریاض فیشن ویک 23 اکتوبر تک جاری رہے گا

سعودی عرب مذہبی روایات،اقدار کے حوالہ سے جانا جاتا ہے، ایسے میں ریاض میں منعقد ہونے والے ریاض فیشن ویک کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کیونکہ وہاں پہلی بار ایسا ہو رہا، اس سے قبل اپریل 2018 میں ایک بار پرائیویٹ تقریب ہوئی جسے مکمل طور پر ہی "پرائیویٹ” رکھا گیا تھا، اس شو میں داخلے کے لئے بھی خصوصی پاسز جاری کئے گئے تھے، جبکہ 20 اکتوبر کو شروع ہونے والا ریاض فیشن ویک سعودی حکومت کے تعاون سے ہو رہا ہے

سعودی عرب کا انحصار تیل پر ہے تاہم سعودی عرب نے صرف تیل پر انحصار کرنے کی بجائے خود کو نئے انداز میں پیش کرنا شروع کیا ہے، محمد بن سلمان جب سے ولی عہد بنے وہ سعودی عرب میں تبدیلیاں لائے ہیں، سعودی عرب مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے ثقافت اور فیشن کے میدان میں آگے بڑھ کر اپنی شناخت بنانا چاہتا ہے، ایسے میں ریاض فیشن ویک کی شاندار تقریب کی توقع کی جا رہی ہے،اگرچہ مذہبی حلقوں کی جانب سے اسکی مخالفت کی جا رہی ہے

اپریل 2018 میں سعودی عرب میں ہونے والے فیشن ویک میں صرف خواتین کو داخل ہونے دیا گیا تھا،اب اس ریاض فیشن ویک میں سعودی اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی،سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او براک کیک کا کہنا ہے کہ ہم پہلی بار اس طرح کی تقریب منعقد کر رہے ہیں، ہم نے مقامی فیشن برانڈز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی برانڈز کو بھی ریاض فیشن ویک میں شرکت کی دعوت دی ہے، سعودی عرب دنیا کا اگلا بین الاقوامی فیشن سینٹر بنے گا،ریاض فیشن ویک ہماری تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گا،اس سے دنیا ہمارے ساتھ جڑے گی،

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سعودی عرب میں بہت سی بڑی سماجی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، سعودی عرب میں پہلے خواتین کو ہمیشہ پردہ، نقاب یا حجاب میں باہر جانے کی اجازت تھی۔محمد بن سلمان کے آنے کے بعد سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملی تو وہیں خواتین کو گھر سے باہر اکیلے جانے کی بھی اجازت ملی، محمد بن سلمان کے ہی دور میں سعودی عرب میں تھیٹرز سے پابندی اٹھائی گئی ہے، جولائی 2021 میں سعودی عرب نے ایک ترمیم منظور کی جس میں بالغ خواتین کو باپ یا دوسرے مرد رشتہ داروں سے اجازت لیے بغیر آزادانہ زندگی گزارنے کی اجازت دی،

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان

بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا

Shares: