می ٹو کی خواتین میشا شفیع پر برس پڑیں

0
49

می ٹو کی خواتین میشا شفیع پر برس پڑیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کیس کی سماعت پر علی ظفر کے حامیوں نے علی ظفر کے حق میں اور میشا شفیع کے خلاف نعرے بازی کی . اس موقع پر ان کے حامیوں‌پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن نعرے درج تھے کہ میشا شفیع عدالت کا سامنا کرے . میشا سچ کا سامنا کرے ، جھوٹے الزام پر شرم کرون اسی طرح می ٹو کی خواتین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ اپنے ایجنڈے کے لیے ہمارا پلیٹ فارم استعمال مت کرو.

ادھر لاہور کی سیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے اداکارہ کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔ جبکہ علی ظفر کے مداحوں نے میشا شفیع کے پیش نہ ہونے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح کی گئی۔ عفت عمر نے کہا کہ میشا نے ہراسگی سے متعلق اپنے ٹویٹ کے بارے بعد میں تفصیل سے بتایا پہلے اس کی والدہ نے آگاہ کیا، مجھے نہیں پتہ کہ واقعہ کہاں پیش آیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جیمنگ سیشن کے دوران میشا نے حراسگی کے حوالے سے بتایا مگر ٹھیک طریقے یاد نہیں کہ کیا کہا۔ دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے کہا مبینہ واقعے کے بعد بھی میشا شفیع اپنے خاوند کے ساتھ علی ظفر کے گھر تقریب میں گئیں، کوئی خاوند کس طرح ایسے شخص کے گھر اپنی بیوی کو لے جا سکتا ہے؟۔

سماعت کے دوران ہونے والی جرح میں عفت عمر نے بتایا کہ انہیں اس کا علم نہیں وہ گئے یا نہیں۔ علی ظفر کے وکیل نے جرح کی کہ حراسگی کے دعوی پر آپ نے سنتھیا رچی کو غلط اور میشا شفیع کو ٹھیک قرار دیا۔

ادکار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ایل جی ایس واقعے میں طالبات کو غلط اور عمیر رانا کو سچا قرار دیا، اب آپ علی ظفر کو ذمہ دار قرار دیتی ہیں، کیا آپ ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر ایسا کرتی ہیں؟۔

جبکہ کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر وہاں موجود علی ظفر کے مداحوں نے میشا شفیع کے پیش نہ ہونے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے عفت عمر کی گاڑی تک آئے بعد ازاں انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر کی طرح میشا کو بھی عدالت کا سامنا کرنا چاہیے۔

Leave a reply