پی ایف یو جے دستور کا اسپیشل میڈیا ٹریبونلز پر شدید تحفظات کا اظہار، میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے، نواز رضا

0
40

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستورکی طرف سے اسپیشل میڈیا ٹریبونلز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق صدر پی ایف یو جے نے کہاکہ میڈیاٹریبونلزمیڈیا کوکنٹرول کرنے،میڈیا پرقدغن لگانےکی کوشش ہے، پی ایف یو جے کے صدر حاجی نواز رضا نے کہاکہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ایسی کوششیں ماضی میں بھی کی جاتی رہیں،میڈیاکویرغمال بنانےکی حکومت کی تمام کوششیں ناکام بنائی جائیں گی،

پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ پریس کونسل، پیمرا کی موجودگی میں اسپیشل ٹربیونلزکی ضرورت نہیں، آزادی اظہار رائے دبانے کیلیے میڈیا ٹریبونلز کے فیصلے کیخلاف لائحہ عمل بنائیں گے، واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے میڈیا ٹریبونلز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر صحافتی تنظیموں‌ میں تشویش پائی جاتی ہے اور اس پر انہوں نے سخت تحفظات کا اظہا رکیا ہے،

Leave a reply