برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بچوں کے لیے کتاب لکھی ہے جو اگلے ماہ 8 جون کو با ضابطہ شائع ہو گی-
باغی ٹی وی :برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہوپر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ، دی بینچ، نامی کتاب خود نہیں لکھی دوسری کتاب کا آئیڈیا چرایا ہے تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چِھڑ گئی۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ میگھن کی کتاب 2018 میں شائع ہونے والی کتاب ’دی بوائے آن دی بیچ‘ کی ہو بہو نقل ہے۔
دلچسپ بات ہے کہ دی بوائے آن دی بینچ کی مصنفہ خود میگھن کا دفاع کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میگھن اور ان کی کتاب میں بہت فرق ہے۔
واضح رہے کہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل، اپنی بچوں کے لیے لکھی گئی پہلی کتاب جلد پیش کرنے جا رہی ہیں، یہ کتاب شہزادہ ہیری اور ان کے بیٹے آرچی سے تعلق پر مبنی ہے۔
میگھن مارکل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ The Bench نامی کتاب کا آغاز ایک نظم سے ہوا جو میں نے والد کے عالمی دن پر ہیری کے لئے لکھی تھی جس کے ایک ماہ بعد آرچی کی پیدائش ہوئی اور اب یہ نظم کہانی بن گئی۔
میگھن مارکل کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب ہر گھر میں پڑھی جائے گی رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کتاب کو اپنی آواز میں بھی ریلیز کریں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رینڈم ہاؤس چلڈرن بکس نامی پبلشرز نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ میگھن کی لکھی ہوئی کتاب ’دی بینچ‘ کو 8 جون کو لانچ کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کا مقصد "گرم جوشی ، ربط اور ہمدردی کا گہرا احساس” پیدا کرنا ہے-