حافظ آباد کے علاقہ راجباہ پریم کوٹ میں نہری پانی کی فروخت سے جہاں ایک طرف کسان فصل کاشت نہ کر سکے ہیں وہاں دوسری طرف آبیانہ کی صورت میں گورنمنٹ کو لاکھوں ششماہی نقصان ہونے لگا ہے ۔پریم کوٹ راجباہ حافظ آباد کے دیہاتوں جن میں پریم کوٹ، جھانیاں ،چک مولو، ٹھٹہ ناہرا اور پیپلی کے متعدد کسانوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او محکمہ انہاراور بیدار محمد اکبر نے ہمارے حصہ کا پانی فروخت کردیا ہے جس سے ہم دھان کی فصل بھی نہ کاشت کر سکے ہیں ۔
ان کسانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ انہار کے ملازمین محمد حسین نے مختلف مد میں 42000 روپے رشوت بھی لی ہے ۔زرائع کے مطابق جہاں ایک طرف کسان پانی نہ ملنے کی وجہ سے دھان کی فصل نہ کاشت کر سکتے ہیں وہاں دوسری طرف کسانوں سے آشیانہ نہ ملنے کی وجہ سے گورنمنٹ کو لاکھوں روپے ششماہی نقصان ہو رہا ہے۔ اس بابت ایس ڈی او محکمہ انہار محمد حسین کا کہنا ہے کہ تمام تر الزامات جھوٹے ہیں ۔اہل علاقہ نے ڈی سی حافظ آباد سے کاروائی کا مطالبہ کیا