گلوبل وارمنگ سے گرمی کی شدت میں ناقابل برداشت اضافہ

0
88
گلوبل وارمنگ سے گرمی کی شدت میں ناقابل برداشت اضافہ #Baaghi

موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ نے دنیا کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں انسانوں کی برداشت سے زیادہ اضافہ کردیا ہے۔

باغی ٹی وی :برطانوی یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مشاہدات میں پاکستان کے شہر جیکب آباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں درجہ حرارت جان لیوا حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان میں ٹیلی گراف کے نمائندے نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں جیکب آباد اور راس الخیمہ میں درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیقات سے بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ برفانی براعظم قطب جنوبی (انٹارکٹیکا) اور گرین لینڈ کے اوسط درجہ حرارت میں صرف 2 ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے سے بھی وہاں جمی ہوئی کھربوں ٹن برف پگھل سکتی ہے جس کے نتیجے میں سمندروں کی سطح 43 فٹ تک بلند ہوسکتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ اس مقام تک پہنچ گیا تو پھر شاید ہمارے پاس ماحول کو دوبارہ درست کرنے کا کوئی راستہ باقی نہیں بچے گا۔

Leave a reply