محمود خان اچکزئی نے پھر انتشار اور تعصب والی بات کہہ دی

0
30

محمود خان اچکزئی نے پھر انتشار اور تعصب والی بات کہہ دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی پی ڈی ایم جلسوں میں انتشار پھیلانے کی روش سے باز نہ آئے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں محمود خان اچکزئی نے عوام کو لوٹ مار کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔اچکزئی نے خطاب کے دوران کہا فضل الرحمان فتویٰ دیں کہ بھوک میں سرکاری گوداموں کو لوٹ لیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں محمود خان اچکزئی نے اردو سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی، جس پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

13 دسمبر 2020 کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان جلسے کے دوران محمود خان اچکزئی نے مریم نواز کی موجودگی میں لاہوریوں کی توہین کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ لاہور والوں نے ہندو اور سکھوں سے مل کر انگریز کا ساتھ دیا تھا۔

محمود اچکزئی نے اپنے خطاب میں لاہوریوں کو انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔
فردوس عاشق اعوان نے اچکزئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ناکام ہوچکی اب یہ بے نقاب بھی ہورہے ہیں، یہ لوگ پاک فوج کے خلاف بھی غلط زبان استعمال کرتے ہیں، جو غیرپارلیمانی اورغیر اخلاقی بات کرے گا معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کے شو کے بعد آپ کے لانگ مارچ کو ویلکم کرتے ہیں، ہمیں معلوم ہے آپ کا لانگ مارچ بھی کیسا ہوگا، لانگ مارچ آپ نے کل کرنا ہے آج کریں ویلکم کروں گا، فضل الرحمان لانگ مارچ کریں حلوہ میں دوں گا، حلوہ بھی کشمش پستے والا زبردست کھلاؤں گا۔

Leave a reply