وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی زیر صدارت ہائی ویز کونسل کا اجلاس، کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر

0
38

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں،

لاک ڈاؤن کرنے والوں‌ کو خیبر پی کے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اجلاس میں مزید چھ مختلف صوبائی شاہراہوں کی پراونشلائزیشن کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں‌ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے بجٹ برائے مالی سال 2019-20 کی منظوری دی گئی، بجٹ کا تخمینہ.360 4693 ملین روپے ہے ۔اجلاس میں پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے، سڑکوں کی بحالی کے پلان برائے 2019-20 کی بھی منظوری دی گئی جس کا تخمینہ 2032.80 ملین روپے ہے وزیراعلیٰ نے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری و بحالی کیلئے مجوزہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے، اُنہوں نے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور دیگر پسماندہ علاقوں کی مصروف اور بڑی شاہراہوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ذرائع آمد ورفت کی مطلوبہ معیار کے مطابق بہتری حتمی مقصد ہونا چاہیئے جس سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی بلکہ سیاحت کے فروغ اور صنعت و سرمایہ کاری کی بحالی میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی،

شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کا 17 واں اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوا، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، وزیرزراعت و لائیو سٹاک محب اﷲ خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، محکمہ خزانہ اور مواصلات کے انتظامی سیکرٹریز ، ایم ڈی پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس کو کونسل کے سابقہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد سے آگاہ کیا گیا،

Leave a reply