مہنگائی38 فیصد تک جانے کا خدشہ، آؤٹ لک رپورٹ جاری. آئی ایم ایف کے مطالبے پر20 لاکھ دکاندروں پر ٹیکس لگانے کا پلان
پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی اورسست معاشی سرگرمیوں کا سامنا ہے،وزارت خزانہ نے آئندہ چند مہینوں میں مہنگائی مزید اضافے کیساتھ اڑتیس فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ظاہرکردیا۔ دوسری طرف آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرنے کیلئے نئے بجٹ میں دکانداروں سے ٹیکس وصولی کا پلان بھی تیارکرلیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں مہنگائی 38 فیصد تک جانےاورآئندہ مہینوں میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی، حکومتی اخراجات اور مالی خسارے میں اضافہ ،بیرونی سرمایہ کاری میں 98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ میں20 لاکھ دکانداروں سے ٹیکس وصولی کا پلان بنایا گیا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پر دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے اسکیم لائی جائے گی،آئی ایم ایف نے 20 لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیا تھا۔ایف بی آر نے سالانہ ایک کروڑ روپے آمدن والے دکانداروں اور خدمات فراہمی والی کمپنیوں کو ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ میں شامل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ،ترسیلات زر دس اعشاریہ آٹھ فیصد کمی سے ساڑھے بیس ارب ڈالررہیں برآمدات میں بھی گیارہ فیصد کمی ریکارڈ جبکہ مالیاتی خسارہ دوہزارتین سو بانوے ارب رہا۔ آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں 98 فیصد کمی آئی تو زر مبادلہ ذخائر بھی 16.57 ارب ڈالر سے کم ہو کر 10 ارب ڈالر رہ گئے،بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں منفی 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
جولائی 2022 تا مارچ 2023 مہنگائی کی اوسط شرح 27.3 فیصد رہی، جبکہ مارچ میں مہنگائی 35.4 فیصد ریکارڈ کی گئی،وزارت خزانہ نے آئندہ مہینوں میں مہنگائی کا گراف مزید بلند ہو کر اڑتیس فیصد تک بلند ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا،البتہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے مہنگائی میں کمی، روپے کی قدر میں بہتری اوربیرونی فنڈنگ میں اضافے کا امکان ہے۔