مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، وزیراعظم

فلسطینی سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات
shehbaz

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا ہے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ،کابینہ نے تمام 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا ہے، وفاقی کابینہ نے صدر ایس ایم ای بینک کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دی ہے، قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی اور پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی،وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دی،

رواں ماہ آئی ایم ایف قسط مل جائے گی،پی آئی اے نجکاری وقت پر ہو گی، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے میٹنگ کے بعد ججز خط انکوائری کمیشن بنایا،تصدق جیلانی کی مشاورت ،اجازت سے انکوائری کمیشن نوٹیفائی کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا ہے،کمیشن کے حوالےسے ہم نے اپنی ذمے داری پوری کرلی ہے،سپریم کورٹ اب خودججز کے خط کے معاملے کو ڈیل کررہی ہے،تصدق جیلانی انکوائری کمیشن مشاورت کے بعد بنایا تھا،بعد میں تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے انکارکردیا،ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی پوری ذمے داری سے تحقیقات ہونگی،مہنگائی میں کمی آرہی ہے،مہنگائی میں کمی لانے کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں،آئی ایم ایف کاایک اور پروگرام ہمارے لیے بہت ضروری ہے،امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی،آئی ایم ایف کی شرائط اتنی آسان نہیں ہونگی،معاشی استحکام سے ہی غربت کاخاتمہ ممکن ہے،پی آئی اے کی نجکاری پر عملدرآمد ہوگا،ہماری کوشش ہے غریب آدمی پر بوجھ کم سے کم ہو،ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی کام ہورہا ہے،پی آئی اے کی نجکاری شیڈول کے مطابق ہوگی،معاشی لحاظ سے جہاں مسائل ہیں کوشش ہے جلد حل کریں

پاکستان کا فلسطین کی برادر ریاست کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے،وزیراعظم
دوسری جانب فلسطین کے سفیر احمد جواد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فلسطین کی برادر ریاست کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ فلسطین کی مسلسل حمایت کی ہے،وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیس میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر بات کی اور کہا کہ پاکستان نے بھی آئی سی جے میں فلسطین کی حمایت کی تھی، ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیرمقدم کیا گیا،اسرائیل نے قرارداد کو نظر انداز کیا اور ڈھٹائی سے اس کی خلاف ورزی جاری رکھی،وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو مکمل تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی بھی کروائی اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا،پاکستان اب تک غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی سات اقساط بھیج چکا ہے، امداد کی ایک قسط عید کے فوراً بعد بھجوانے کا بھی منصوبہ ہے،

سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں کہا کہ وہ اسٹار گواہ بن سکتا

پاکستان کے بعد امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہ دیا،شیری رحمان

انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

سائفر کیس،یہ آخری بات ہو گی کہ میں کہو ں ٹرائل جج کو ایک اور موقع دے دیں،وکیل عمران خان

سائفر کیس،عمران خان کی اپیل پر سماعت ایک روز کے لئے ملتوی

سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

سائفر کیس،عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،التوا کی درخواست مسترد

سائفر کیس،عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل قابل سماعت ہی نہیں، پراسیکیوٹر

پی ٹی آئی کا خط، سائفر کے بعد ملک دشمنی کا ایک اور ثبوت ہے،شہباز شریف

Comments are closed.