مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ذخیرہ اندوز، منافع خور، آٹا، چینی، دوائی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن وزیراعظم ہاؤس میں کریں۔
لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری
جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اردو لغت میں مہنگائی کے آگے عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے۔
واضح رہے کہ لاہور کے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خاں کو مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریف کیا گیا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
ٹی ایل پی نے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے اعلان کردیا،کراچی میں صورت حال خراب
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے تھے وزیر اعظم کو مہنگائی پر قابو پانے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا تھا-