مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ویڈیو لنک پر نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو سنیں گے،ویڈیو لنک ابھی مصروف ہے،علی اسجد ملہی کے وکیل شہزاد شوکت کو سن لیتے ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے،ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آوَٹ کم رہتا ہے،ضمنی الیکشن میں کم ٹرن آوَٹ معمول کی بات ہے،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ٹرن آوَٹ کی تفصیلات لیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو اعدادوشمار کی تصدیق کی ہدایت کر دی ،وکیل نے کہا کہ کم ٹرن آوَٹ پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کی وجہ نہیں ہو سکتی،حلقے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی خراب تھی ہر الیکشن میں ایسے واقعات ہوتے ہیں ، پورا الیکشن کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ،
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ این اے 75 میں دو بڑی جماعتوں کی لڑائی ہے،دونوں جماعتوں کے لوگ انا کے ساتھ لڑ رہے ہیں لڑائی بڑوں کی ہے اور بھگت عوام رہے ہیں،پی ٹی آئی وکیل نے حلقے میں تصادم اور ہوائی فائرنگ واقعات کی تفصیلات فراہم کیں ،عدالت نے کہا کہ جن عدالتی دلیلوں کا حوالے دیا جارہا ہے ان میں جیت کا تناسب متنازعہ ووٹوں سے کم تھا، وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی شکایت کا مرکز پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز بھی موجود تھی، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت نہیں بلکہ صوبائی انتظامیہ پر بات کی، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں رینجرز کا کوئی ذکر نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں کہاں رینجرز کا ذکرہے؟ وکیل نے کہا کہ اس بارے میں ریکارڈ خاموش ہے،پنجاب حکومت کی رپورٹ میں رینجرز کاذکر ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم اسے آسمانی صحیفہ تسلیم نہیں کر سکتے، دوبڑی جماعتوں کے امیدواروں میں ضمنی انتخاب ہوا، پر تشدد واقعات کے باعث حلقے کے عوام متاثر ہوئے جو دلیل آپ دے رہے ہیں وہ پنجاب حکومت کا یکطرفہ موقف ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کے موقف کو بھی سامنے رکھنا ہے،
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ نے پہلے 23 پولنگ اسٹیشن پھر پورے حلقے میں ری پول کا مطالبہ کیا، پورے حلقے میں ری پولنگ کی درخواست کدھر ہے؟ وکیل نوشین افتخار سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ری پولنگ کی درخواست الیکشن کمیشن میں دی گئی،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ری پول کی درخواست 23 مارچ کو دی گئی، پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ واقعات نوشین افتخار کے علم میں تھے، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سوچی سمجھی سازش کے تحت سب کچھ کیا گیا، انتظامیہ نے شفاف انتخابات کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی، پولیس افسر ذوالفقار ورک کو سیکیورٹی ذمہ داری دی گئی، ویڈیو پر دوسری جانب کے وکلاء نے اعتراض نہیں اٹھایا، ڈی ایس پی ذوالفقار ورک کو ڈیوٹی سے ہٹا کر دوبارہ لگا دیا گیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ این اے 75 کے 5 سرکل تھے، ذوالفقار ورک دو تھانوں کے انچارج تھے،ایس ڈی پی او ذوالفقار ورک کے معاملے پرجسٹس منیب اخترنے لیگی وکیل سلمان راجا کی درستگی کرا دی،
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم اپنی رائے قائم کرلیں، ہمیں یہ نہ بتائیں کہ یہ ایک سازش تھی،راجا صاحب آپ حقائق پرمبنی دلائل دیں، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں اپنی دلیل واپس لیتا ہوں، نوٹس 23 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے جاری کیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشنز کے پرزائیڈنگ افسران لاپتہ ہوئے وہاں ٹرن اوٹ اسی فیصد رہا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فروری کو آپ نے درخواست دی، 22 فروری کو نوٹسز جاری ہوئے، 23 فروری کو الیکشن کمیشن نے معاملے کی سماعت شروع کردی، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کا ٹائٹل کیا تھا؟ آپ نے23 پولنگ اسٹیشنزکے حوالے سے درخواست دی، ریلیف پورے حلقے کا دے دیا گیا،23 پولنگ اسٹیشنزکی درخواست پر360 پولنگ اسٹیشنز کا ریلیف حیران کن ہے، حیرانی ہے کہ پولنگ عملے کے ساتھ پولیس بھی غائب ہوگئی،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری موکلہ کو پولنگ کے روز ہراسگی کا سامنا بھی کرنا پڑا،سارا دن لیگی امیدوار مختلف پولنگ اسٹیشنز کے باہر احتجاج کرتی رہیں، میری موکلہ کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کی وجہ غیرمعمولی حالات تھے،ان کے ساتھ کوئی وکیل نہیں تھا جو ان کو قانونی مشورہ دے سکے، جسٹس منیب اختر نے سلمان اکرم راجا کی سرزنش کردی ،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ غیر ضروری دلیل کا سہارا لے رہے ہیں، آپ کی موکلہ قومی اسمبلی کا انتخاب لڑرہی تھیں، ان کو اتنا نہیں معلوم کہ قانون کیا کہتا ہے،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ایک ایس ڈی پی او کا کیا اختیار ہوتا ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایس ڈی پی او چند پولیس اسٹیشنز کا انچارج ہوتا ہے، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ذوالفقار ورک کتنے تھانوں کا انچارج تھا؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ذوالفقار ورک صرف 2 تھانوں کا انچارج تھا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ راجا صاحب آپ کو کورونا انفیکشن بھی ہے، اگر تیاری نہیں ہے تو وقت لے لیں،
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اپ کیا دلائل دے رہے ہیں سمجھ نہیں آرہی ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ راجہ صاحب آپ کو کرونا انفیکشن بھی ہے، اگر تیاری نہیں ہے تو وقت لے لیں،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وحید شاہ کیس پر میرا سب سے زیادہ انحصار ہے،پریزائیڈنگ افسران کے لاپتہ ہونے کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، عدالت الیکشن کمیشن سے وہ ریکارڈ طلب کریں،سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے خود چیف سیکرٹری اور IG کو آگاہ کیا، انتظامیہ کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر چیف الیکشن نے سیکرٹری داخلہ سے گزارش کرکے رینجرز طلب کی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ آگے بڑھیں سوالات سمجھیں، وکیل نے کہا کہ کورٹ روم میں نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بات نہیں پہنچا پارہا،جسٹس عمر عطا بندیال نے سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں، سپریم کورٹ نے سلمان اکرم راجا کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کر دی،
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو صبح 4 بجے 22 منٹ میں 7 فون کیے گئے لیکن کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام کالز 20 فروری کی صبح کی گئیں، الیکشن کمیشن نے دیگر افسران کو کی گئی کالز کا مکمل ریکارڈ بھی جمع کروایا۔رپورٹ کے مطابق حلقے کے 38 پولنگ سٹیشنز پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس سے ان پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل رُکا رہا۔ حلقہ کے 54 پولنگ سٹیشنز ایسے تھے جہاں ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے کم تھا۔
تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب
این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف
این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان
ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف
ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی
ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے
معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج
ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل
کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟
این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟
ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس
ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا
مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس
ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟
قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،