مہوش حیات کی مس ماورل میں جھلک پرستاروں کو بھا گئی

مس مارول سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مہوش حیات اس سیریز کی تیسری قسط کے دوران فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں جس میں ان کا نام عائشہ ہے جبکہ حال میں یہ کردارثمینہ احمد نبھارہی ہیں۔سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ یہ سیریز نامور ہدایت کار شرمین عبید چنائے، العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔مس مارول‘ کا پریمیئر تین جون کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوا، س میں مہوش حیات اور سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شرکت نے مداحوں کو حیرانگی میں مبتلا کردیاتھا سب حیران تھے کہ آخر یہ اس پریمئیر میں کیوں گئی ہیں ،ان دونوں نے اس سے قبل اپنے کسی بھی انٹرویو میں مس ماورل کے حوالے سے گفتگو نہیں کی تھی نہ کوئی اشارہ دیا تھا۔

Comments are closed.