پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کے ہمراہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مشہور چیلنج ’اونانا‘ پورا کرلیا اداکارہ کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کے ہمراہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مشہور چیلنج ’اونانا‘ پورا کرلیا اداکارہ کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی پاکستان کی نامور اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ ان کا بھائی دانش حیات بھی ہے


17 سیکنڈ پر مبنی اس ویڈیو میں مہوش حیات اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مشہور چیلنج ’اونانا‘ پورا کرتی دکھائی دے رہیں ہیں

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انٹرنیٹ کے تمام چیلنجز میں سے یہی وہ ایک چیلنج ہے جس کا میں نے انتخاب کیا

مہوش حیات نے لکھا کہ یہ نہ پوچھیں کہ مجھے دانش کو اس چیلنج کے اسٹیپس سیکھانے میں کتنا وقت لگا

مہوش نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں بہن بھائیوں کے ساتھ لطف اندوز ہونا اور ایک دوسرے کو چیلنجز دینا ان خوشیوں میں سے ایک ہے جو آپ کے اندر چھپے بچے کو کبھی کھونے نہیں دیتیں

مہوش حیات بھارتی شاعر وسیم بریلوی کی شاعری کی مداح

سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی ہم شکل کے چرچے

Shares: