مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

0
71

مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چہرے نہیں نظام بدلیں! موجودہ بوسیدہ نظام کے تحت نا تو ملک مزید چلایا جاسکتا ہے اور نا ہی بچایا جاسکتا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ ذہنیت کو تقویت دینے والا یہ بوسیدہ اور ظالمانہ نظام عوام کو اختیارات اور وسائل دینے کو تیار نہیں۔ جب تک اختیارات اور وسائل گلیوں میں نہیں لائیں گے تب تک ملک نہیں چل سکتا۔ مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگانے والے نواز شریف نے پنجاب کے 55 ہزار کونسلر کو نکالنے پر ایک بار بھی یہ نہیں بولے کہ انہیں کیوں نکالا۔ ملکی مسائل کا حل وسائل اور اختیارات کو نچلی ترین سطح تک منتقل کرنا ہے۔ ملک کو نئے نظام کی اشد ضرورت ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد طویل اور کثیر مدتی قومی اہداف کا تعین کیا جائے۔ عوام کو جھوٹے نعروں سے نکلنا ہوگا۔ ہم اقتدار کے حصول اور بقاء کی خاطر نا تو عوام سے ملنے والے مینڈیٹ کا سودا کرکہ وزارتیں مانگیں گے اور نا یوٹرن لیں گے بلکہ حکومت بنانے والی جماعت کی غیر مشروط حمایت کرکہ ملک میں دو ترامیم لائیں گے، پہلی بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات اور ادارے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرح آئین میں درج کئے جائیں، دوسرا این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء کیا جائے۔ ہم اصلاحات کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جس کیلئے عوام کو ہماری مکمل حمایت کرنی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں لیاری ٹاؤن سے نوجوانوں کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہی۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکمران انتخابات سے قبل کچھ جبکہ انتخابات کے بعد کچھ اور ہوتے ہیں۔ ملک سے اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے، لوگ سچ سننا پسند نہیں کرتے۔ ملک کو باکردار قیادت ہی مسائل سے نکال کر ٹھیک کرسکتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ قوم کے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

@MumtaazAwan

خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

Leave a reply