میں نے دس ہزار خواتین سے جنسی تعلقات قائم کئے،کہنا فٹبالر کو مہنگا پڑ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر سٹی کے فٹ بالر بینجمن مینڈی پر ریپ کا مقدمہ چل رہا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر سٹی کے فٹ بالر بینجمن مینڈی پر ریپ کا مقدمہ چل رہا ہے، اکتوبر 2020 میں اپنی رہائش گاہ پر ایک 24 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، مبینہ طور پر خاتون سے کہا، "یہ ٹھیک ہے، میں نے 10،000 خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے ہیں۔”اس الزام کے علاوہ مینڈی پر ایک اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا بھی الزام ہے، جس کی عمر اس وقت 29 سال تھی،مینڈی نے دونوں الزامات کی سختی سے تردید کی۔
اس مقدمے کی سماعت چیسٹر کے ریکارڈر جج اسٹیفن ایورٹ کر رہے ہیں اور اس میں چھ خواتین اور چھ مردوں کی جیوری شامل ہے۔ مینڈی پر اس سے قبل رواں سال جنوری میں دیگر خواتین کی جانب سے لگائے گئے جنسی جرائم کے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی، جہاں وہ بے قصور قرار پائے تھے
جج ایورٹ کا کہنا تھگا کہ پہلے مقدمے میں جیوری عصمت دری کے دو الزامات کے بارے میں فیصلوں تک پہنچنے سے قاصر تھی جس کا سامنا مینڈی کو اب دوبارہ مقدمے میں کرنا پڑ رہا ہے
بینجمن مینڈی، جن کی عمر 28 سال ہے، مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے لیے کھیلتے ہیں اور اس سے قبل فرانس کی قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں ،قانونی عمل کے نتائج کے لحاظ سے مینڈی کے کیریئر پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب نے ابھی تک مینڈی کے مقدمے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا
رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے
دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار