مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

0
34

سوات: مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے نیتجے میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے –

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 93 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی جاپان کے ساحل کے نیچے ایک آتشیں چٹان دریافت ہوئی ہے جسے ’کومانو پلوٹون‘ کا نام دیا گیا ہے ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ یہ چٹان ایک طرح سے مقناطیس یا برقی سلاخ کا کردار ادا کرتے ہوئے بہت طاقتور زلزلوں کی وجہ بن سکتی ہےاس کےمفصل تھری ڈی نقشے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکٹانوک پلیٹوں کی توانائی اس چٹان کی اطراف پہنچتی ہے اور دھیرے دھیرے جمع ہورہی ہے۔

بحری ارضی سائنس و ٹیکنالوجی ایجنسی کے سینیئر سائنسداں سیوشی کوڈیرا کا کہنا ہے کہ اس اہم تحقیق سے جاپان میں رونما ہونے والے ممکنہ زلزلوں کی پیشگوئی میں سہولت ہوگی تو دوسری جانب آتشیں چٹان اور ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان ربط جاننے میں بھی مدد ملے گی ہم درست طور پر نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں کہاں اور کس وقت بڑے زلزلے رونما ہوں گے لیکن ڈیٹا اور ماڈلنگ سے اس کا درست اندازہ ضرور لگایا جاسکتا ہے-

4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج: ملازمین نے کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن آفس کے باہر کھڑی…

Leave a reply