میرا ڈونا کی تاریخی شرٹ ایک سو کروڑ سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان
ارجنٹائن کے سابق لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا کی مشہور شرٹ برطانیہ میں نیلامی کے لے پیش کی جائے گی.
باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق میراڈونا کی تاریخی شرٹ کا اگلے ماہ ایک ارب سے زائد میں فروخت ہونے کا امکان ہے، شرٹ کو میرا ڈونا نے 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف مشہور ‘ہینڈ آف گاڈ’ اور ‘گول آف دی سنچری’ کرتے وقت پہنا تھا.
ڈیاگو میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والا بھارتی چور گرفتار
شرٹ 20 اپریل سے 4 مئی تک لندن شوروم میں بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ میراڈونا نے میکسیکو میں 1986 کے کوارٹر فائنل کھیل کے دوران شرٹ پہن کر دو تاریخی گول کیے تھے۔
کھیل کے بعد میراڈونا نے انگلینڈ کے مڈ فیلڈر اسٹیو ہوج کے ساتھ شرٹس کا تبادلہ کیا تھا، جسے انہوں نے کبھی فروخت نہیں کیا۔ پچھلے 20 سالوں سے، یہ مانچسٹر میں انگلینڈ کے نیشنل فٹ بال میوزیم کو قرض پر دی گئی تھی-
اسٹیو ہوج کا کہنا ہے کہ شرٹ فٹبال کی دنیا، ارجنٹائن اور انگلینڈ کے لوگوں کے لیے گہرے ثقافتی معنی رکھتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے نئے مالک کو دنیا کی سب سے مشہور فٹ بال شرٹ کا مالک ہونے پر بہت فخر ہوگا۔
واضح رہے اسٹار فٹ بالر میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا اور تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں کی گئی ، وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔
ارجنٹائن کے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے ”میراڈونا کی صحت.. حقیقی کہانی” پر مبنی شائع ایک کتاب شائع سابق فٹ بالر کی صحت سے متعلق حیران کن معلومات اور حقائق کا انکشاف کیا تھا کہ مداح میراڈونا سے اتنی محبت کرتے تھے کہ وہ ان کی قبر کے اندر سے ان کا دل نکالنے کا ارداہ کیے ہوئے تھے، لیکن ایسا نہ ہو سکا کیونکہ ڈاکٹرز نے تدفین سے قبل ہی میراڈونا کا دل نکال لیا تھا جو ان کی مرنے کی وجوہات پر تحقیق کے لیے بھی بہت اہم تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ عام انسان کے دل کا وزن 200 گرام ہوتا ہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا جبکہ سابق فٹ بالر کا مدافعتی نظام انتہائی مضبوط تھا، ورنہ جس قسم کے خطرناک نشے وہ استعمال کرتے تھے وہ بہت پہلے ہی دنیا سے جا چکے ہوتے ڈاکٹر کاسترو نے یہ خفیہ معلومات میراڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کیں تھیں –
میراڈونا کے سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی موت طبعی نہیں خودکشی سے ہوئی تھی سرجری کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے، خوراک اور دوائی وقت پر نہ لینا بھی ان کی موت کی وجہ بنی ابتدائی طور پر خبر آئی تھی کہ میراڈونا کا انتقال سوتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا عظیم فٹ بالر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا جسد خاکی تین روز تک ارجنٹائن کے صدارتی محل میں رکھا گیا۔
انہوں نے ارجنٹائن کیلئے91 میچز کھیلے تھے کیریئر میں301 گول کیے 1986 میں ارجنٹائن کوعالمی چیمپیئن بنوایا تھا میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ ان کی قیادت میں ارجنٹینا 1990میں بھی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا تھا۔