میری زندگی کے رنگ دلیپ کمار کے بغیر پھیکے ہیں سائرہ بانو

0
47

ماضی کی نامور اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے گھر میں دعا کا اہتمام کیا. اس موقع پر سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ میری زندگی کے رنگ دلیپ کمار کے بغیر پھیکے ہیں . ایک طرف ساری دنیا کی دولت رکھ دی جائے اور ایک طرف دلیپ کمار ہوں میں ساری دنیا کو ٹھوکر مار کر دلیپ کمار کو چُن لوں گی. دلیپ کمار میرا عشق تھے. انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن بہت مشکل لگتا ہے ایسا کرنا .ایک سال گزر چکا ہے ان کے بغیر رہتے ہوئے لیکن میں آگے نہیں بڑھ پا رہی. ان کی ہر دم یاد ستاتی ہے اس قدر یاد ستاتی ہے

کہ میں جذباتی ہوجاتی ہوں اور یہ ساری صورتحال میری صحت پر اثرانداز ہو رہی ہے.سائرہ بانو کہتی ہیں کہ میرے جینے کا مقصد دلیپ کمار کی خدمت تھا اب وہ نہیں رہے تو میں کیا کروں؟ صبح کو اٹھتی ہوں تو میری آنکھیں ان کو تلاشتی ہیں .
یاد رہے کہ گزشتہ برس سات جولائی کو دلیپ کمار اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ان کے انتقال کے بعد سائرہ بانو انہیں بہت یاد کرتی ہیں ان کی خود کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی کہا جاتا ہے کہ سائرہ بانو نے لوگوں سے ملنا ملانا چھوڑ دیا ہے. یہاں تک کہ وہ فون پر بھی کسی سے بات نہی کرتیں. سائرہ بانو کا ان کے قریبی رشتہ دار کافی خیال کرتے ہیں.

Leave a reply