اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ملتوی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت 20 جون 2020 تک ملتوی ہوگئی-

باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے ان کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمٰن کے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد مزید سماعت 20جون 2020 تک ملتوی کردی۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی ، کیس میں اداکارہ میرا کا مؤقف ہےکہ عتیق الرحمن ان کا شوہر نہیں وہ جھوٹا شخص ہے۔

میرا کا کہنا ہے کہ اس شخص نے جھوٹوں کے ذریعے عدالت کو گمراہ کیا انہوں نےعتیق الرحمن سےکوئی نکاح نہیں کیا۔

میرا کا عدالت میں موقف ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا تھا اب عدالت سے استدعا ہے کہ وہ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کر لیا

Leave a reply