فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے پاکستانی صحافیوں کو حقائق کی چھان بین کے کورس کرانے کا اعلان کردیا۔
میٹا نے پاکستان سمیت ایشیا پیسفک ریجن میں صحافیوں کیلئے حقائق کی چھان بین کا تعارفی کورس متعارف کرانے کیلئے غیر منافع بخش پوائنٹر انسٹی ٹیوٹ میں دی انٹرنیشنل فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک سے اشتراک کرلیا ہے۔
کورس حقائق کی چھان بین، خبر کی تصدیق و جھوٹ کو بے نقاب کرنا اور صحت سے متعلق غلط معلومات پر مبنی تین ماڈیولز پر مشتمل ہے جو صحافیوں کو حقائق کی چھان بین کے قابل دعوؤں کی تلاش میں ٹولز اور تکنیکس سے متعلق آگاہی دے گا۔
یہ کورس انگریزی اور اردو سمیت 15 زبانوں میں دستیاب ہے جسے دو سے تین گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا، تمام ریجن سے صحافی، اکیڈمیہ اور حقائق کی چھان بین کے خواہشمند اس کورس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ میٹا اور آئی ایف سی این اہم شراکت دار ہیں جو میٹا کے حقائق کی چھان بین کے تھرڈ پارٹی پروگرام کے ذریعے معلومات کے ایکو سسٹم کی معاونت کے ذریعے مل کر کام کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگار
خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش
برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا
جعلی مکھیوں سےاصلی مکھیوں کواپنی طرف راغب کرنے والا پھول
فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی
واضح رہے کہ یہ پروگرام ایشیا پسفیک ریجن میں غلط معلومات کے خلاف جنگ میں نہ صرف صحافیوں کی معاونت کرتے ہیں بلکہ حقائق کی چھان بین کی ساکھ کو مضبوط بناتے ہیں۔ پاکستان میں میٹا کے فیکٹ چیکنگ کے شراکت دار اے ایف پی اور سوچ فیکٹ چیک ہیں جو آئی ایف سی این کی طرف سے آزادانہ طور پر تصدیق شدہ ہیں۔