لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کرکٹ ٹیم کی حالت پر برس پڑے

0
35

لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کرکٹ ٹیم کی حالت پر برس پڑے،

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ دیکھ لیں کرکٹ ٹیم کا کیا حشر ہو گیا ہے۔

جاوید میانداد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں پروفیشنلزم کی کمی ہے جو ڈپارٹمنٹ کرکٹ سے آتی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ وہ ایک بہترین وکٹ کیپر ہے اور اس کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔

سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے سے متعلق بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا بورڈ کا فیصلہ ہے لیکن انہیں ٹیم سے نکال کر زیادتی کی گئی۔
واضح‌رہے کہ اس سے پہلے معین خان نے کہاکہ مصباح کا کسی بھی ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں ہونا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ اگر مصباح الحق کسی بھی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں تو اس کا پاکستانی کھلاڑیوں پر اچھا اثر نہیں پڑے گا، یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگر دیگر کوچز کو پی ایس ایل میں کام کرنے سے منع کیا ہے تو مصباح کو بھی ایسا نہ کرنے دیں۔اس کے علاوہ انہوں نےکہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مصباح کو اتنے زیادہ عہدے کیوں‌دیے گئے.

Leave a reply