گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی مگر میاں اسلم اقبال مسسل روپوش

پنجاب کے امور میں بے جا مداخلت سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں،میاں اسلم اقبال

گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی مگر میاں اسلم اقبال مسسل روپوش

پاکستان تحریک انصاف کے دور میں صوبائی وزیر رہنے والے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے لاہور کے علاقوں اقبال ٹاؤن اور داروغے والا میں چھاپے مارے گئے۔ تاہم ذرائع کے مطابق پولیس کو میاں اسلم اقبال کے فرنٹ مین کی تلاش ہے، میاں اسلم اقبال کا فرنٹ مین ثاقب شاہ علاقہ غیر میں روپوش ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال کا خاکہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی رہنما پابند سلاسل بھی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

جبکہ یاد رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمہ میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا ہے، اس سے قبل پولیس ذرائع کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بڑے بھائی میاں اکرم اقبال کو حراست میں لے لیا گیا تھا، میاں اکرم اقبال کو سمن آباد سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے حراست میں لیا تھا۔ میاں اکرم اقبال کو گھر میں کیمرے لگوانے کے دوران حراست میں لیا گیا جبکہ میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، میاں اسلم اقبال کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Comments are closed.