قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر مدرسہ کے طلبہ کی گرفتاری وفاق المدارس کا بیان سامنے آگیا

0
38

اسلام آباد(باغی ٹی وی )کھالیں جمع کرنے کی پاداش میں مری کے مدرسہ کے اساتذہ اور عملہ کی گرفتاری افسوسناک اور قابل مذمت ہے,ایف آئ آر میں بہت سی دفعات شامل کرکےبدنیتی کا ثبوت دیا گیا,گرفتار افراد کو فی الفور رہاکیا جائے, مذکورہ کاروائ کے ذریعے.بزرگ عالم دین مولانا قاری سعید عباسی کی نیک نامی اور ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئ,مدرسہ عربیہ اسلامیہ اور گرفتار افراد کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں,حکومتی ذمہ داران صورتحال کا فوری نوٹس لیں,جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید,مولانا ظہور احمد علوی,مولانا نذیر فاروقی,مولانا سیف اللہ سیفی,مولانا مفتی محمد خالد,مولانا راشد اسد اللہ عباسی,قاری سہیل عباسی,مولانا عبدالقدوس محمدی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان کیا-وفاق المدارس کے ذمہ داران اور دیگر سرکردہ علماء کرام نے مری واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا-علماء کرام نے کہا کہ متاثرہ مدرسہ کی مسجد سے اعلان کیا گیا کہ ہم اس سال کھالیں جمع نہیں کریں گے اس کے باوجود اس ادارے کے اساتذہ اور عملے کے افراد کو نارواطور پرگرفتار کرنا اور جھوٹی ایف آئ آردرج کرنا افسوس ناک ہے-علماء کرام نے اعلی حکومتی ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور صورتحال کا نوٹس لیں حالات جان بوجھ کر خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے-علماء کرام نے واضح کیا کہ مولانا قاری سعید خطہ کوہسار کی بزرگ ہستی ہیں اور ان کے ادارےسے ہزاروں بچوں نے استفادہ کیا- ان کا ادارہ کسی قسم کی منفی یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں-دریں اثناء وفاق المدارس کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید نے سفر حج سےواپس آتے ہی مری واقعہ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بڑی تعداد میں ائمہ وخطباء,دینی مدارس کے منتظمین اور مختلف اہم شخصیات شرکت کریں گی اور مری اور دیگر واقعات کے حوالے سے لائحہ عمل طےکیا جائے گا

Leave a reply