وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہی رہنا چاہئے۔ سلیم صافی

0
55

وزیر خزانہ کی تبدیلی بارے سوال پر ملک کے نامور صحافی سلیم صافی نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہی رہنا چاہئے کیونکہ ملکی معیشت کا معاملہ صرف وزارت معاش کے ہاتھ میں نہیں ہوتا بلکہ اس میں سفارت کاری سمیت اور بھی بہت ساری چیزیں منسلک ہوتی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ: سفارت کاری سمیت متعدد کرداروں کی کارکردگی کے ساتھ ہی وزارت خزانہ کے کردار کو اچھا یا برا بنایا جاتا ہے کیونکہ یہ ان تمام کی کارکردگی کے ساتھ منسلک ہے۔ لہذا تمام وزارتوں کے کردار اور کارکردگی کو ملا کر ہی وزیر خزانہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
سلیم صافی سمجھتے ہیں کہ: اس ملک میں حکمرانی اور وزیر بننے کا حق صرف اسے ہونا چاہیے جو اس ملک میں رہے اور مشکلات برداشت کرے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل جیل میں رہے اور سب کچھ برداشت کیا مگر پھر بھی اسی ملک میں رہے اسی طرح احسن اقبال، فواد حسن فواد، اور احمد چیمہ وغیرہ سب اسی ملک میں رہے اور سب کچھ برداشت کیا لیکن اسحاق ڈار کیونکہ لندن چلے گئے اور واپس نہ آئے کیا انہیں واپس  نہیں آنا چاہئے تھا۔ لہذا انہوں نے ایسا کیوں نہ کیا؟

انہوں نے دعوی کیا: مفتاح اسماعیل کا سارا کاروبار اور سب کچھ اس ملک میں ہے لیکن اسحاق ڈار کے بیٹے دوبئی میں کاروبار کرتے ہیں۔ اور پھر جو شخص خود اپنا کاروبار باہر کرتا ہے اور اولاد بھی ہے مثلا ایک وزیر اپنی اولاد اور اپنے کاروبار کو پاکستان نہیں لاسکتا تو وہ دوسروں کو اس ملک میں سرمایہ پر کیسے آمادہ کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.