مفتاح اسماعیل کی نکتہ چینی حکومت کیلئے مفید بھی ہو سکتی. خواجہ آصف
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی حکومتی معاشی پالیسیوں پر مسلسل نکتہ چینی پر ان کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ مفتاح اسماعیل جب سے وزارت سے سبکدوش ہوئے ہیں ان کے پاکستان کے معاشی حالات پر تبصرے سننے کو ملتے رہتے ہیں، وہ مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں، ان کی قابلیت مسلمہ ہے اور پارٹی ان کے علم سے براہ راست استفادہ کر سکتی ہے لیکن ملک کا معاشی عدم استحکام اس وقت ان کی میڈیا پر نکتہ چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
محترم برادرم مفتاح اسماعیل جب سے وزارت سے سبکدوش ھوۓ ھیں انکا پاکستان کے معاشی حالات پہ تبصرے سننے کو ملتے ھیں۔ وہ pmln کا حصہ ھیں جماعت انکے علم سے براہ راست استفادہ کر سکتی ھے انکی قابلیت مسلمہ ھے۔ لیکن ملک کا معاشی عدم استحکام اسوقت انکے میڈیا پہ نکتہ چینی کا متحمل نہیں ھو…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 31, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ مفتاح اسماعیل کی نکتہ چینی حکومت کے لیے مفید بھی ہو سکتی ہے، اگر وہ بھی جماعت کو اعتماد میں لیں اور اچھے وقت اور رفاقت کو یاد رکھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جماعت نے ان کو دو دفعہ وزارت خزانہ سے نوازا اور ان کا وزارت سے ہٹائے جانے کا گلہ تو ہو سکتا ہے مگر پارٹی کو ٹارگٹ کرنے کا جواز نہیں ہو سکتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے کہا کہ سیاست میں موسم بدلتے رہتے ہیں اور باوقار سیاسی ورکر سردی و گرمی دونوں کو برداشت کرتے ہیں اور سرخرو ہوتے ہیں، وفاداری جب مشروط ہو تو وہ کاروبار ہوتی ہے۔خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل وفتاً فوقتاً میڈیا اور سوشل میڈیا پر حکومتی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔