میہڑ:چورصحافی کی دکان صفایا کرگئے ،چوری کو 24 گھنٹے گذرگئے لیکن ایس ایچ او موقع پر نہ پہنچ سکا

میہڑ، باغی ٹی وی(منظورعلی جویو کی رپورٹ )پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ،صرافہ بازار میں چوری کو 24 گھنٹے گذرنے کے باوجود ایس ایچ او موقع نہ پہنچ سکا.
تفصیل کے مطابق صرافہ بازار میہڑ میں امیر علی جویو کہ دوکان سے چوری کےواقعے کو 24گھنٹے گذر چکے ہیں لیکن ایس ایچ او تھانہ میہڑ نور مصطفیٰ پٹھان جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکا جبکہ ڈی ایس پی میہڑ نے جائےوقوع پر پہنچ کر اعتراف کیا کہ یہاں کی پولیس چند روپے کی خاطر بک چکی ہے اور انہوں عوام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی اور اپنی املاک اور دکانوں کی حفاظت کا خود بندوبست کریں، ڈی ایس پی وحید بیگ لاڑک مزید کہاکہ عوام کو بھی معلوم ہے کہ ہم مجبور ہیں ملزمان کو گرفتار کیسے کریں ، ہر ملزم کہ لئے سیاسی سفارش ہروقت موجود ہے ،جبکہ جائے وقوع پر ایس ایچ او میہڑ نورمصطفیٰ پٹھان کے علاوہ باقی شھر کے معززین ،شہری اتحاد کے چئرمین نیاز علی برڑو ،سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے رہنماسکندر علی سوڈھر، سندھ ترقی پسندپارٹی کے عبدالحمید سومرو اور دیگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میہڑپریس کلب کے نائب صدر منظورعلی جویو اور علی رضا جویو سے ہمدردی کا اظہار کیا اور بھرپورتعاون کا یقین دلایا ،دوسری طرف متاثرہ میہڑ پریس کلب کے نائب صدر منظورعلی جویو نے کہاکہ میہڑ پولیس عوام کو احتجاج کرینے پر خود مجبورکررہی ہے، پھر احتجاج کرکے ایس ایس پی دادو کومیہڑ آنے پر مجبورکریں گے کیونکہ ،یہاں کاایس ایچ او چوروں ،ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے ملا ہوا ہے اور جہاں کوئی وقوعہ وقوع پذیر ہوتا ہے وہاں موقع واردات پر ایس ایچ او نہیں پہنچتا ہے کیونکہ میہڑ پولیس منشیات اور جواء اورچوروں ،ڈاکوؤں سے بھتہ لیتے میں مصروف ہیں انہیں ٹائیم ہی نہیں ملتا کہ وہ متاثرہ شہریوں کے پاس پہنچ کرانہیں کوئی تسلی دیں .صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیاجائے ، فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کےمتاثرین کوانصاف فراہم کیاجائے اوران کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ورنہ صرافہ بازار مکمل بند کرکے پولیس کہ خلاف سخت احتجاج کیاجائیگا.

Leave a reply