فوجی افسر پر تشدد: سلمان رفیق اور حافظ نعمان ملوث نکلے:نامزد مجرم:گرفتارکرلیا گیا

0
22

لاہور:فوجی افسر پر تشدد: سلمان رفیق اور حافظ نعمان ملوث نکلے:نامزد مجرم:گرفتارکرلیا گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پاک فوج کے افسر پر تشدد کے واقعے میں ن لیگ کے رہنماؤں سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو نامزد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کے متاثر فوجی افسر نے متعلقہ تھانے کے مقدمہ درج کروا دیا ہے جس میں مدعی مقدمہ نے ن لیگی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا ہے۔

مدعی نے درخواست میں لکھا کہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کی ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا حافظ نعمان اور سلمان رفیق ساتھ والی گاڑی میں تھے ملزمان کی ایما کے بغیر ملازمین تشدد نہیں کرسکتے۔

افسر پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان رفیق، حافظ نعمان کی فوجی افسران سے معافی تلافی کے لیے منتیں کی جارہی ہیں۔

متاثرہ شخص چیخ چیخ کر بتاتا رہا ہے کہ وہ فوجی افسرہے لیکن غنڈوں نے ایک نہ سنی تشدد کرتے رہے، تشدد سے فوجی افسرکے بازوفریکچر ہوگیا۔

Leave a reply