وسائل محدود،مگرگھبرانے کی بات نہیں،ملکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،وزیراعظم

0
36
pm

وسائل محدود،مگرگھبرانے کی بات نہیں،ملکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے سے شہر یوں کوسہولت ملے گی،بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ عوامی ہے

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کو 4 ماہ میں مکمل کرنے کا معاہدہ ہوا ہے ،بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر متعلقہ حکام سے گزارش ہے 3ماہ میں مکمل کریں،بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر اخراجات میں کفایت شعاری پرحکام کے مشکور ہوں گے،بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پرساڑھے 6ارب روپے خرچ ہوں گے بھارہ کہو بائی پاس مکمل ہوگا تو مریض،شہری اورمسافروں کے لیے فائدہ مندہوگا،نوازشریف دورمیں جو منصوبے شروع ہوئے تھے کسی کو مکمل کرنےکا خیال ہی نہیں آیا،ابھی ہمارا عز م ہے ہم عوام کے لیے سفری سہولیات سے متعلق ہر ممکن اقدام کریں گے،گزشتہ حکومت کو عوام کی تکالیف سے کوئی سروکارنہیں تھا،عوامی منصوبے تب مکمل ہوتےہیں جب دل میں درد اور احساس ہوگا بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے عوامی منصوبوں پر کام کرنے کے بجائے غلط بیانی کی،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی دن رات غلط بیانی سے کام لیتے ہیں،میں نے 40سال بڑے بھائی کی قیادت میں حالات میں اتارچڑھاو دیکھا،ہم نے 40سال میں آمریت کا دور دیکھا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران خان کو اللہ نے عزت دی میں اپنی زندگی میں غلط بیانی کرنے والےعمران خان جیسے شخص کو کبھی نہیں دیکھا،گزشتہ روز آڈیو لیکس سے عمران خان کا ارادہ ظاہر ہوا ہماری اتحادی حکومت آئی ،عمران خان نے سب کو غدار کہہ دیا ،عمران خان نے شوکت خانم اسپتال تعمیر کروائی ،کس کو پتہ تھا یہ ایسے انسان نکلیں گے ،عمران خان سازشی ذہن کے مالک ہیں ،قوم کو تقسیم کیا،لوگوں کو گمراہ کیا،پاکستانیوں کو بدنام کیا،دنیا نے دیکھ لیا ایک منتخب وزیراعظم کس انداز میں کیابات کرتے ہیں عمران خان نے قوم کے وقار کو داؤ پر لگایا،زور لگایا کہ ہماری حکومت امپورٹڈ ہے عمران خان نے اداروں کو تقسیم کرنے کی ایک بدترین سازش کی،بدقسمتی سے عمران خان نے ہمارے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا میں امریکہ گیا عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں گھناونی سازش اور اپوزیشن کو بدنام کرنے پر مجھے تکلیف ہوتی ہے

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کواللہ نے وزیراعظم بنوا دیا تھا،عمران خان جعلی ووٹوں سے وزیراعظم بن گئے تھے،ان کو عوام کی خدمت کرنی چاہیے تھی، میں نے سیاست کو داو پر لگایا اور ریاست کو بچانے کا عزم کیا مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو ئی عمران خان کے دل میں خواہش تھی پاکستان سری لنکا کی طرزپر جائے عمران خان جلسوں اور تقاریر میں کہتے تھے کہ پاکستان سری لنکا طرز پرجا رہا ہے،ہمارے وسائل محدود ہیں مگر گھبرانے کی بات نہیں،ملکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،عمران خان کی نا اہلی کے باعث ہمیں یہ بوجھ اٹھانا پڑا، ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگائی،آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا رہا تھا، ہمیں اسکی شرطیں ماننی پڑیں،عمران خان کہتے تھے میں ہوں تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ بھی نہیں ہے، ہمارے پاس تیل ہے نہ گیس ہمیں امپورٹ کرنا پڑتا ہے،عمران خان میرے بارے میں کہتے ہیں شہبازشریف مانگنے جاتے ہیں عمران خان سے کہتا ہوں جب آپ بیرون ملک جاتے تھے تو کیا یہاں سے پیسے لیکر جاتے تھے،باشعور لوگ غلط اور صحیح میں فرق کریں،سیلابی صورتحال ہے ، عمران خان پتہ نہیں کہاں سے پیسے لیکر جلسے کرتے رہے ہیں عمران خان جلسوں کے پیسے اگر سیلاب تاثرین پر لگاتے تو بہتر ہوتا،

Leave a reply