شہباز شریف سے ملنے ایک اور اہم شخصیت آ رہی ہے لاہور

0
57

شہباز شریف سے ملنے ایک اور اہم شخصیت آ رہی ہے لاہور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ، ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملنے کے لئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور آئیں گے

مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف 11 فروری کو لاہور میں اہم ملاقات کریں گے، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف علی زرادری سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو عشائیہ بھی دیں گے ، اس موقع پر حکومت کے خلاف تحریک،لانگ مارچ، عدم اعتماد کے حوالہ سے بھی مشاورت ہو گی،

قبل ازیں ایم کیوایم وفد کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے ،شہبازشریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا احسن اقبال ، ملک احمد خان، سعد رفیق ، مفتاح اسماعیل ملاقا ت میں موجود تھے ایم کیوایم وفد میں عامرخان اوروسیم اختر شامل تھے

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،ایم کیو ایم وفد سے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی،اس وقت عمران نیازی صرف اسی سوچ میں گم ہے کہ اپوزیشن کو کس طرح دیوار کے ساتھ لگایا جائے،غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے،والدین اپنے بچوں کی فیس دینے سے قاصر ہیں،اس سے زیادہ کرپٹ حکومت کا تصور نہیں کیا گیا،عمران خان کے کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکج کا کیا بنا؟ عمران خان اپوزیشن کو دیوارسے لگانا چاہتے ہیں، نوازشریف کی قیادت میں کراچی میں فراہمی آب کیلئے بے شمار فنڈز مختص کیے، گرین لائن منصوبے کیلئے 25 ارب روپے خرچ کیے ،ایم کیو ایم وفد سے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی سے زیادہ آپ محب وطن پاکستانی ہیں ایم کیو ایم وفد کو کہا پہلے آپ کو پاکستانی پھر حلیف بن کر سوچنا ہوگا

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں نوازشریف کوفیصلے کا اختیار دیا ہے،مجھے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے عامر خان اور ان کے ساتھیوں سے کہا کہ عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے، عوام کی خواہش ہے کہ اس حکومت سے جلد جان چھڑائی جائے،عوام کے مسائل کے پیش نظر انہیں مزید وقت دینا زیادتی ہوگی،ایم کیو ایم وفد اپنی قیادت سے بات کر کے آگاہ کرے گاایم کیو ایم والے پہلے پاکستانی ہیں پھر حلیف یا مخالف ہیں،پوری قوم کو توقع ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عوام کے حق میں فیصلہ کریگی عمران خان رابطے کرنا چاہیں تو کریں لگ پتہ چل جائے گا،

ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے ملاقات میں سندھ بلدیاتی ایکٹ پر بات ہوئی،سپریم کورٹ میں بھی ہماری درخواست پر بہتر فیصلہ آیا،ہم سندھ میں پیپلزپارٹی کے ظلم و ستم کا شکار ہیں،جس طرح ن لیگ وفاق میں مسائل کا شکار ہیں ہمیں صوبے میں مسائل ہیں ہم نے اس صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی ہے، ہم معاملے کو رابطہ کمیٹی اور اپنی قیادت کے سامنے پیش کریں گے،اس کے بعد جو فیصلہ ہو اس سے ہم مطلع کریں گے،لانگ مارچ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے،پہلے اپوزیشن ایجنڈا پیش کریں پھر ہم رابطہ کمیٹی میں اس پر بات کرینگے،مہنگائی پر ہمیں تشویش ہے

قبل ازیں ایم کیو ایم رہنماوں کی چودھری شجاعت سے ملاقات ہوئی ہے، اس دوران چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت نے سیاسی صورتحال میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے دیگر جماعتوں کی قیادت سے اپنی ملاقاتوں پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جبکہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے مہمان رہنماؤں کو آگاہ کیا۔

بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

اک زرداری سب پر بھاری، لاہور میں ایک اور بڑی ملاقات طے

اور کپتان گھبرا گیا، کابینہ اجلاس ملتوی،اسلام آباد سے جانے کا فیصلہ ہو گیا

پی ٹی آئی کا جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

Leave a reply