وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

0
46

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

اس ملک میں جہاں خواتین کے حقوق سلب اور ان کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہو ایسے ماحول میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے گھوٹکی پہنچے اور خواتین کی جانب سے تیار کردہ دستکاری کی اشیاء کی نمائش دیکھی اور انکے کام کو سراہا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کی بااختیار خواتین! 13 لاکھ خاندان سندھ کے 15 اضلاع میں غربت میں کمی کے پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں، انشاء اللہ پاکستانی خواتین کے ہمراہ غربت اور پدرشاہی کے خلاف مل کر جدوجہد کرینگے، ہمارا خواب وہ پاکستان ہے کہ جہاں خواتین مساوی طور پر معاشی، سیاسی و سماجی کردار ادا کریں

قبل ازیں بلاول زرداری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہم نےغربت کیخلاف جدوجہد کرنی ہے فاٹا سے لیکر گوادر تک سب خواتین کو مالی مدد مل رہی ہے، موجودہ حکومت میں لوگ بیروزگاری اور مہنگائی کیوجہ سے مشکل میں ہیں احساس کہنے والوں کو عوام کا احساس ہی نہیں ہے صف زرداری بی آئی ایس پی پروگرام لے کر آئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کامذاق اڑایا جاتا تھا دنیا نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کر کے الٹاغریبوں کے گھر گرا دیئے گئے موجودہ حکومت نے کچھ نیا نہیں کیا،صرف پیپلزپارٹی کی نقل کی ہے

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

Leave a reply