فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منال خان پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ منال خان کی برانڈ کے لئے کئے گئے فوٹوشوٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ ان دنوں منال خان کے دو ڈرامے ’جلن‘ اور ’نند‘ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFoyPbpAlyZ/?igshid=zaa9vw6rfdyk
تاہم حال ہی میں بورجان شوز برانڈ کے لئے کئے گئے ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ہماری پاکستانی انڈسٹری بالی وڈ کی جانب جا رہی ہے کچھ صارفین نے کہا کہ منال خان ان کی پسندیدہ ایکٹریس ہیں لیکن ان کی اس ویڈیو نے انہیں مایوس کیا ہے-


کچھ صارفین نے منال خان کی اس ویڈیو پر ایمن خان کی تعریف کی اور کہا کہ ایمن نے کبھی ایسے شوٹس نہیں کروائے جبکہ ایک صارف نے ماہرہ خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں لیکن آج تک انہوں نے بھی اس طرح کا شوٹ نہیں کروایا منال آپ کس کو فالو کر رہی ہیں اور پھر آپ اور یاسر حسین کہتے ہیں کہ ارطغرل غازی کوکیوں پروموٹ کیا جا رہا ہے-

ایک صارف نے کہا کہ صرف یہ دونوں بہنیں ہی اچھی تھیں لیکن اب منال نے تو ساری حدیں ہی پار کر دی ہیں- جبکہ صارفین نے تو بورجان شوز برانڈ کا ہی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا-

https://www.instagram.com/p/CFozDL2AYKt/?igshid=1xc0k37mblbr

Comments are closed.