مزید دیکھیں

مقبول

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ طے

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط...

چیئرمین پی سی بی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے طلب کر لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن...

سیالکوٹ: چونڈہ پھاٹک کے قریب ٹرین حادثہ، خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)چونڈہ پھاٹک کے قریب ایک...

2025 کی شجرکاری مہم، 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کا آغازکردیاہے،شجرکاری...

اوکاڑہ: تھانہ صدرگوگیرہ کی پولیس کا وحشیانہ تشدد، ملزم جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا کا سخت احتجاج

اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدرگوگیرہ پولیس تھانہ میں ڈکیتی کے مقدمے کی بابت لائے گئے ملزم تصور کو پولیس نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تصور کے ورثاء نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ تصور کو دس روز قبل تھانہ گوگیرہ کی پولیس نے پکڑا اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مضروب کی نازک حالت کی بنا پر اسے لاہور کے ایک ہسپتال میں ریفر کیا گیا جہاں وہ دس روز زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کے ورثاء نے اوکاڑہ فیصل آباد روڈ بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گوگیرہ کے ایس ایچ او کا فی الفور تبادلہ کردیا ہے۔ باغی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمرسعید ملک نے کہا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے کے حقیقی محرک کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔