مینار پاکستان جلسہ میں ناکامی،مریم نواز پھٹ پڑیں،لیگی رہنما "مکھن” لگاتے رہے

0
47

مینار پاکستان جلسہ میں ناکامی،مریم نواز پھٹ پڑیں،لیگی رہنما "مکھن” لگاتے رہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی سی ای سی،سی ڈبلیو سی،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا

اجلاس میں لاہور پی ڈی ایم جلسے کی ناکامی کے حوالہ سے بات چیت ہوئی، ن لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کے سامنے جلسے کو کامیاب قرار دیا اور جلسے کی کامیابی کے لئے مریم نواز کے کردار کو سراہا تا ہم مریم نواز نے جلسے کی ناکامی کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے اہم رہنماوں کو ٹارگٹ دے دیا، مریم نواز نے اجلاس میں شدید برہمی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ لاہور ن لیگ کا گڑھ تھا لیکن اب گڑھا کیوں بن رہا ہے؟

اجلاس میں سینیر رہنماوں نے پارٹی کو متحرک وفعال بنانے پرمریم نوازکو خراج تحسین پیش کیا،ن لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو متحرک و فعال بنانے پر مریم نوازتعریف کی مستحق ہیں ،خواجہ ‌آصف کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے جس طرح جذبے بڑھائے، جلسہ آرگنائز کیا، وہ قابل تعریف ہے،مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ملک کے طول و عرض میں پارٹی کو نئی شناخت دی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کےخلاف قومی تحریک کی قوت مسلسل بڑھ رہی ہے،پی ڈی ایم کی کامیابی میں ن لیگ کا بھرپور کردار قابل تعریف اور تاریخی ہے،پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کے نتیجے میں لانگ مارچ کامیاب ہوگا،

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جلسے پر سعد رفیق اور دیگر عہدیداروں کومبارکباد،مسلم لیگ ن نے تاریخی شو کیا،مجھے یاد نہیں پڑتا پاکستان میں اتنی مشکلات کسی جماعت پر آئی ہیں،میں وہاں کھڑی ہوکر سوچ رہی تھی کہ جلسہ گاہ چھوٹی پڑ گئی ہے، شاید لاہور کی تاریخ میں ایسا کامیاب جلسہ نہیں ہوا ہوگا،پارٹی کے تمام ایم این اے ایم پی اے مشکلات سے گزررہے ہیں،ارکان اسمبلی اور رہنما پارٹی اور نواز شریف سے جڑ کرکھڑے ہیں،نواز شریف کے مجبوری میں باہر جانے، شہبازشریف کے جیل جانےکے بعد آپکی پذیرائی کا شکریہ،پارٹی قیادت، رہنماوَں اور کارکان نے میری میری حمایت کی

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مینار پاکستان کے جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے ہیں، انہیں اب گھبرانا ہی چاہیے ،جلسہ کے انعقاد میں کئی مشکلات کا سامنا رہامینار پاکستان کے تاریخی جلسے کے انعقاد پر اللہ اورعوام کی مشکورہوں

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا مینار پاکستان لاہور مین جلسہ ہوا جس سے نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول، مریم و دیگر نے خطاب کیا تھا،

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

جب مریم نواز کو کارکن نے ہاتھ لگایا تو کیا ہوا…؟

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز لاہور کے جلسے میں جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب ن لیگ سمیت اپوزیشن اراکین پارلیمان کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پارٹی رہنما استعفے جمع کروائیں جب ضرورت ہو گی مولانا فضل الرحمان کے حوالے کر دیں گے

پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

 

Leave a reply