عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمے درج

0
63

سابق وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمے درج کر لئے گے

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، امین گنڈا پور اور ساتھیوں پر پولیس پر حملہ،سنگین نتائج کی دھمیکیاں اور تشدد پر اکسانے کاالزام عائد کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قافلے میں موجود 20نامعلوم افراد نے پولیس وینز کو نقصان پہنچایا، توڑ پھوڑ کی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے لانگ مارچ نکالا اور پنجاب کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں بھی جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، پولیس اہلکاروں پر حملے کئے گئے، گاڑیاں جلائیں گئیں، املاک کو نقصان پہنچایا گیا،

دوسری جانب فواد چوہدری فراز چوہدری سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،گزشتہ روز پی ٹی ائی ریلی پولیس پارٹی پر پتھراؤ کار سرکار مداخلت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر فواد چودھری فراز چوہدری و دیگر 200 افراد کے خلاف تھانہ منگلا جہلم میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ فواد چودھری میرپور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جہلم آنا چاہتے تھے ، ریلی کے شرکاء کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ پولیس وین سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

Leave a reply