کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک شخص جانبحق 5 شدید زخمی

کرولی تحصیل کلرکہار کوئلے کی کان میں دھماکہ، 1 جانبحق ، 5 شدید زخمی ہسپتال منتقل.

کرولی گاؤں سے 6 کلومیٹر چھوئی جندراں کوئلے کی کان میں دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 سے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی سربراہی میں 2 ایمرجنسی گاڑیاں اور ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم روانہ کی گئیں.

تفصیلات کے مطابق 4000 فٹ کوئلے کی کان جس میں 25 ورکر کام کر رہے تھے میں اچانک ٹاکسک گیسز موجود ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی.

حادثہ کے نتیجہ میں 6 افراد مائن میں پھنس گئے جن میں کشمیر کے رہائشی 21 سالہ اکسر یاسین ولد موقع پر جانبحق جبکہ 35 سالہ محمد صغیر ولد محمد اقبال، 43 سالہ لطیف ولد سرسر، 17 سالہشعیب ولد شبیر، 40 سالہ محمد رحمن ولد محمد رئیس،25 سالہ نعمان ولد عارف جل گئے اور شدید زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا.

ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 چکوال سے کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے علاوہ مصدق حسینLFR، مسلم رسولDR، علیDR،عمرانLTV، عبدالجبارEMT اور نوید LTV نے حصہ لیا.

Comments are closed.