میر شکیل الرحمان کا عدالت نے دیا مزید جسمانی ریمانڈ، کتنے دن کا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان کا مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

قبل ازیں کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،نیب نے میر شکیل کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تا ہم میر شکیل کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی،

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ایل ڈی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کے حکم پر زمین دی،میر شکیل الرحمان کو جو زمین فراہم کی گئی وہ غیرقانونی طورپر ٹرانسفر کی گئی،ایل ڈی اے کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں ان کا خیال نہیں رکھا گیا، اس وقت ایل ڈی اے سے یہ غلطی ہوئی کہ اس نے بیک وقت زمین میر شکیل الرحمان کے نام کرنیکا حکم دیا،میرشکیل الرحمان کوزمین تین مختلف جگہ پرالاٹ کی گئی،

عدالت نے کہا کہ رکارڈ دکھائیں اورعدالت کو بتائیں کب قبضہ ملا،پہلے ایل ڈی اے کو قبضہ ملے گا تب ہی ایل ڈی اے آگے زمین منتقل کرے گا، عدالت نے استفسار کیا کہ پٹواری نے ایل ڈی اے کو قبضہ کب دیا؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے اورمیرشکیل الرحمان کے رکارڈ کا جائزہ لینا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو جسمانی ریمانڈ اب کیوں چاہیے ؟ نیب نے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ وہ تمام رکارڈ دیکھ کرتفصیلی جواب دیں گے،سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ انہیں تمام رکارڈ فراہم کردیں،

میر شکیل کے وکیل نے کہا کہ چیرمین نیب نے ذاتی طور پر میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا،نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا درست نہیں،عدالت میر شکیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوائے

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

میر شکیل سوالوں کے جواب نہ دیتے تو قانون کے مطابق کاروائی کرتے،احتساب قانون کے مطابق ہونا چاہئے،عدالت کے ریمارکس

جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے،  نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

Shares: