وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میر پور زلزلے کے زخمیوں میں سے دو بچوں کو علاج کے لئے لاہور منتقل کیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری ٹیمیں میرپور میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھےہوئے ہیں اور جن زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے انہیں پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر رہے ہیں .

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دو معصوم بچوں کو Liver Injury کی وجہ سے چلڈرن ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا الحمد للہ اب انکی حالت خطرے سے باہر ہے.

آزاد کشمیر کے علاقت میر پور میں زلزلے کے بعد وقفے وقفے سے بارش شروع ہو گئی ہے، بارش کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا، بارش کی وجہ سے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں  بھی متاثرہو رہی ہیں،

زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ روز دوبارہ زلزلہ کے جھٹکے نے عوام میں خوف وہراس میں اضافہ کیا ھے ،میرپور میں زلزلے کے چار دن بعد ابھی تک زندگی معمول پر نہیں آئی

زلزلہ متاثرین کے 1600 خاندانوں میں ٹینٹ،کھانے پینےکی اشیا تقسیم کر دی گئی ہیں، آفٹرشاکس کے باعث میرپورمیں آج تعلیمی ادارے بند ہیں

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے


دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ‏زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد39ہوگئی،‏زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 614 ہے،زلزلےسے450 گھروں کو نقصان پہنچا ،135گھروں کوشدیدنقصان جبکہ315کوجزوی نقصان پہنچا،

Shares: