مصر میں ریت کا طوفان آگیا ہے جس کے باعث کئی شہروں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔ دھند اور بارش کے ساتھ شدید دھول کا طوفان قاہرہ کی فضاؤں پر حاوی ہو گیا اور حد نگاہ کم ہوگئی، خراب موسم کی اس شدید لہر کی بنا پر دارلاحکومت میں ٹریفک شدید متاثر ہوگئی۔

قاہرہ کی گلیوں اور محلوں کو ٹریفک کے حوالے سے شدید پریشانی پیدا ہوگئی، ہر طرف ایک دھندلا پن رہا، ایک پیلے مٹی کے رنگ نے دن بھر شہر کے آسمان کو ڈھانپے رکھا۔ مشرقی مصر کے شہر ’’ العاشر من رمضان‘‘ میں ٹریفک کا دل دہلا دینے والا واقعہ بھی پیش آگیا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، ایک اشتہاری بینر گرنے سے خاتون انجینئر جاں بحق ہوگئی، اسی طرح دیگر اضلاع یا گورنریوں میں موسم کی صورتحال ابتر رہی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جائے گا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد تک رہے گا اور ملک بھر میں بارش کی شرح 10 فیصد رہے گی۔

Shares: