جنگلی جانوروں کو گھر میں رکھیں گے تو وہی ہوگا جو کل ہوا مشی خان

0
58

اداکارہ مشی خان نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو دیکھی جس میں لیپرڈ کو دیکھا جا سکتا ہے وہ ادھر سے ادھر بھاگ رہا ہے اور علاقہ مکین اسکو مارنے کے لئے اچھل کود کررہے ہیں وڈیوز بنا رہے ہیں شور ڈال رہے ہیں. مشی خان نے کہا کہ جب لیپرڈ کو پکڑنے کےلئے ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچی ہوئی تھیں تو علاقہ مکین کیوں اچھل کود کررہے تھے. انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گھروں میں جنگلی جانوروں کو گھروں مں بطور پالتو جانور نہیں رکھنا چاہیے اگر ایسا کریں گے تو یہی

کچھ ہو گا جو کل ہوا ہے . مشی خان نے کہا کہ لوگوں کو کم از کم جنگلی جانوروں کے حوالے سے شعور حاصل کرنا چاہیے ، کیسے کسی جنگلی جانور کو گھر میں رکھا جا سکتا ہے. آپ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے. یوں مشی خان ان سب پر برسیں جو جاہلوں کی طرح نہ صرف کسی جانور کے پیچھے بھاگتے ہیں بلکہ اسکی وڈیوز بناتے اس کو مارتے ہیں ، جن کا یہ کام ان کو کرنے دینے کی بجائے وہ خود خطرے مول لیتے ہیں.

Leave a reply