رپورٹ آ گئی، لاپتہ افراد کہاں ہیں، کہانی کھل گئی

ml

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کےلاپتہ افرادکے معاملے پر حکومتی اداروں کے ملوث ہونے کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا،یہ معاملہ چار دہائیوں پر محیط ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر کام شروع کیا جا رہا ہے، کمیٹی کی از سر نو تشکیل دے رہے ہیں،

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے حوالہ سے پاکستان میں بہت شور مچ رہا ہے،پروپیگنڈہ میں حقیقت گم ہو کر رہ گئی ہے، پاکستان میں لاپتہ افراد میں زیادہ تر وہ ہیں جو اپنے گھر چھوڑ کر عسکری تنظیم میں شامل ہو جاتے ہیں یا تو وہ مارے جاتے ہیں یا پھر گھر والوں سے رابطے منقطع کرلیتے ہیں، کئی وہ لوگ بھی ہیں جو بیرون ملک ہجرت کر جاتے ہیں، لاپتہ افراد یہ عالمی مسئلہ ہے،پاکستان میں لاپتہ افراد کے مقابلے میں امریکہ بھارت جرمنی و دیگر ممالک میں تناسب بہت زیادہ ہے، لاپتہ افراد میں بین الاقوامی کمیشن کی رپورٹ ہے، تنازعات کی وجہ سے مختلف ممالک میں لاپتہ افراد بارے لکھا گیا ہے، 86 ہزار میکسیکو میں لاپتہ ہوئے، عراق میں ڈھائی لاکھ سے دس لاکھ لاپتہ ہیں،ان ممالک کے فیکٹ پر توجہ دی جائے تو پاکستان نے دہشت گردی کا خمیازہ اٹھایا ہے، حکومت پاکستان نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کی بحالی کے لئے معاشی پیکج بھی دیا ہے، اموات کے بعد لاشوں کو ٹھکانے والے دو اداروں ایدھی اور چھیپا کے مطابق دو سالوں میں 35 ہزار نامعلوم لاشیں ملی ہیں،اختر مینگل نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان سے 5006 افراد لاپتہ ہیں، بعد میں سامنے آٰیا کہ 685 افراد کی گمشدگی کی تصدیق ہوئی، بلوچستان میں را نوجوانوں‌کو استعمال کرتی ہے، دشمن مہرنگ بلوچ جیسوں‌کو استعمال کر رہی ہے، حالانکہ اسکے والد کی موت پر ریاست نے مدد بھی کی تھی، ریاست کوئی عداوت یا انتقام کا مظاہرہ نہیں کرتی،پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے نبردآزما ہے،ایرانی سرزمین پر حملہ دہشت گردوں کو بھر پور جواب تھا،عوام کی مایوسی، غربت کا فائدہ دہشت گرد اٹھاتے ہیں، ایرانی سرزمین پر پاکستا ن نے دہشت گرد مارے تھے جو بی ایل ایف کے تھے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لاپتہ افراد میں سے بہت سے لاپتہ لاپتہ نہیں بلکہ دہشت گرد بن چکے ہیں، معاشی طور پر ملک کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Comments are closed.