ایم ایم عالم کو شاندارخراج عقیدت، پاک فضائیہ نے خصوصی پروموجاری کردیا

0
25

ایم ایم عالم کو شاندارخراج عقیدت، پاک فضائیہ نے خصوصی پروموجاری کردیا

اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کا خصوصی پرومو جاری کردیا ہے جبکہ پاک فضائیہ کےائیرکموڈورمحمدمحمودعالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا،جبکہ 11 روزہ جنگ میں کُل 9 بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا، اور یہ ایک ایسا ریکارڈ جو آج تک ناقابل شکست ہے۔

یاد رہے کہ ایم ایم عالم جن کی عرفیت Little Dragon تھی 6 جولائی 1935 کو کلکتہ جو اُس وقت برطانوی انڈیا کا حصہ تھا کے ایک تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ عالم پانچ بھائیوں اور چھ بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔ انہوں نے 1951 میں پاکستان فضائیہ میں شمولیت اختیار کی، 2 اکتوبر1953 کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا،1954 میں پائلٹ آفیسر ایم ایم عالم نے نمبر19 سکواڈرن میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔


واضح رہے کہ ائیرکموڈورمحمدمحمودعالم 6 ستمبر 1965 کو پہلی بار بھارتی فضا میں اس وقت گرجے جب آپ بھارتی فضائی مستقر آدم پور پر حملہ آور ہوئے، یہ بھارتی سرحد سے98 میل اور سرگودھا ایئر بیس سے249 میل کے فاصلے پر ہے۔ ایم ایم عالم کے تاج میں دمکتا ہوا ہیرا 7 ستمبر 1965 کو بھارتی فضائیہ کے پانچ ہنٹر طیاروں کو چند لمحوں میں گرانا ہے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔ آپ کی شاندار خدمات پر آپ کو ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
خیال رہے کہ طویل علالت کے بعد 18 مارچ 2013 کو77 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، اُن کی نمازِ جناہ میںPAF بیس مسرور میں ادا کی گئی جہاں انہوں نے اپنی سروس کا پہلا سال گزارا تھا۔ جبکہ فلائنگ ایس(Ace) ایم ایم عالم کے نام پر لاہور ایم ایم عالم روڈ ہے، ان کے بعد میانوالی ایئر بیس کا نام بھی تبدیل کرکے ایم ایم عالم ایئر بیس رکھا گیاہے۔

Leave a reply