بھارت،مندر کے گنبد سے ٹکرا کر طیارہ تباہ،ایک کیپٹن ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ائیرکرافٹ مندر کے گنبد سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے،

طیارہ حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جب حادثے کا شکار ہوا، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ دھند قرار دی جارہی ہے،طیارہ حادثے کا واقعہ رات گئے پیش آیا، طیارہ مندر کی چوٹی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا، طیارے میں موجود سینئر پائلٹ ویمل کمار اور ٹرینی پائلٹ سونو یادو سوار تھے جو حادثے کے بعد زخمی ہوئے، دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم دوران علاج سینئر پائلٹ ویمل کمار کی موت ہو گئی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ پلٹن ٹریننگ کمپنی کی ملکیت تھا، سینئر پائلٹ ٹرینی کو تربیت دے رہا تھا اس دوران یہ واقعہ ہوا، طیارے نے ٹیک آف کی کوشش کی اس دوران مندر کے گنبد سے ٹکرایا، طیارہ تباہ ہونے پر دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، طیارے کا ملبہ مندر کے چاروں طرف بکھر گیا، مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں فوری مدد کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچے

طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے سینئر پائٹل ویمل کمار کی عمر 54 برس تھی اور وہ بہار کے علاقے پٹنہ کا رہائشی تھا، ٹرینی پائلٹ کا مقامی ہسپتال میں علاج چل رہا ہے،

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Comments are closed.