لاہور:میاں محمد نوازشریف اپنی والدہ کے نمازجنازہ میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آئیں‌ گے ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف کی والدہ محترمہ ، مریم نواز، حمزہ شہباز کی دادی جان آج لندن میں‌قضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں

نوازشریف ، شہبازشریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اخترکی وفات کی خبرآجمسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی۔

دوسری طرف اس وقت ملک میں ایک بحث زورپکڑ رہی ہے کہ کیا نوازشریف اپنی والدہ کے جنازے اورتدفین کے موقع پرپاکستان آئیں گے یا نہیں تو باغی ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف پاکستان نہیں آئیں گے

باغی ذرائع کے مطابق اس کی بڑی وجہ تو یہ ہےکہ میاں نوازشریف کی والدہ محترمہ لندن میں ان کے پاس تشریف فرما تھیں دوسری اہم وجہ یہ ہےکہ میاں نوازشریف لندن میں اپنی والدہ محترمہ کے جنازے میں‌شرکت کریں‌گے اورپھرلندن سے خاندان کی کچھ خواتین کے ساتھ پاکستان تدفین کے لیے روانہ کردیں گے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ میاں نوازشریف نے مریم نواز کووالدہ محترمہ کی وفات سے متعلق آگاہ کردیا تھا ، نوازشریف کی والدہ محترمہ کو کب پاکستان واپس لایا جائے گا اس حوالے سے مشاورت چل رہی ہے ،

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان میں ان کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ کے لیے جاتی عمرہ انتظامات کیئے جارہے ہیں جہاں‌ کل امکان ہے کسی بھی وقت ان کی والدہ محترمہ کا جسد خاکی لایا جائے گا اورپھر نماز جنازہ پڑھایا جائے گا

Shares: