کیپٹن ر صفدر کی بات سچ ثابت ہو گئی، مولانا آج سے امام اور شہباز شریف مقتدی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، مولانا کے ہمراہ عبدالغفور حیدری،اکرم درانی اور مولانا امجد خان ہیں، شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال،امیر مقام، مریم اورنگزیب موجود ہیں.

مولانا فضل الرحمان ماڈل ٹاؤن پہنچے تو نماز جمعہ کا وقت ادا ہو چکا تھا، مولانا فضل الرحمان کی امامت میں شہباز شریف و دیگر ن لیگی رہنماؤں نے نماز جمعہ ادا کی،

نماز جمعہ کو بعد جے یو آئی اور ن لیگی رہنماؤں میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت ہو گی، شہباز شریف آزادی مارچ کی تفصیلات پوچھیں گے کہ کب شروع کرنا ہے اور کیسے اسلام آباد پہنچنا ہے.

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

شہباز شریف نےمولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کررکھا ہے ،ظہرانے کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

Shares: